021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
چوری کی بجلی اور گیس سے بنائی گئی روٹی اور لائٹ کے استعمال کا حکم
75556جائز و ناجائزامور کا بیانجائز و ناجائز کے متفرق مسائل

سوال

ہمارے رشتہ داروں کے گھر میں بجلی اور گیس غیر قانونی طور پر استعمال کی جاتی ہے،جس کا وہ بل ادا نہیں کرتے،کبھی کبھار ان کے ہاں جانا پڑتا ہے،سوال یہ ہے کہ کیا ان کی گیس سے بنائی گئی روٹی کھانا یا ان کے ساتھ ان کی غیر قانونی بجلی کی روشنی میں بیٹھنا جائز ہے؟اگر جائز نہیں ہے تو کیا ایسی کوئی متبادل صورت ہے جس میں رشتہ داری کا بھی خیال رکھا جاسکے اور حرام سے بھی بچا جاسکے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

آپ کے رشتہ داروں کے لئے غیر قانونی طور پر  بجلی اور گیس کا استعمال کرنا شرعاً و قانوناً دونوں طرح جائز نہیں ہے۔ ان کے ذمہ لازم ہے کہ چوری کی ہوئی بجلی  اور گیس  کے بلوں کی ادائیگی کریں۔ البتہ      اس گیس سے  بنائی گئی روٹی اگر حلال آمدن  سے حاصل شدہ ہو تو آپ کے لئے روٹی کا کھانا تو  جائز ہے لیکن لائٹ والی صورت میں چونکہ  عملاً حرام چیز کا استعمال پایا جا رہا ہے،  لہذا آپ کے لئے اس کی روشنی سے انتفاع حاصل کرنا جائز نہیں ہے البتہ اگر  ضرورت شدیده ہو تو  جس قدر انتفاع حاصل کیا ہے ، اندازہ سے اتنی رقم صدقہ کر دیں ۔

اس ضمن میں آپ کے لئے ضروری ہے کہ آپ اپنے رشتہ داروں کو اس جرم کے ارتکاب سے روکیں اور انہیں  حکمت اور تدبر کے ساتھ سمجھائیں   تاکہ وہ اس کام سے باز آ جائیں۔

حوالہ جات
تبيين الحقائق شرح كنز الدقائق وحاشية الشلبي :(5/ 227)
والمحظور لغيره لا يمتنع أن يكون سببا ‌لحكم ‌شرعي۔ألا ترى أن الصلاة في الأرض المغصوبة تجوز وتكون سببا لحصول الثواب الجزيل فما ظنك بالملك۔
الفتاوى الهندية:(5/ 375)
امرأة زوجها في أرض الحوز وله مال يأخذه من قبل السلطان وهي تقول لا أقعد معك في أرض الحوز قال الفقيه أبو بكر البلخي - رحمه الله تعالى - إن أكلت من طعامه ولم يكن عين ذلك الطعام غصبا فهي في سعة من أكله وكذا لو اشترى لها طعاما أو كسوة من مال أصله ‌ليس ‌بطيب فهي في سعة من تناول ذلك الطعام والثياب ويكون الإثم على الزوج۔

محمد انس جمیل

دارالافتا ءجامعۃالرشید کراچی

١٨،  جمادی الثانی  ۱۴۴۳ ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد انس ولدمحمد جمیل

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب