021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
امریکا کا رہائشی پاکستان میں کس وقت قربانی کرے؟
76189قربانی کا بیانقربانی کا وقت

سوال

اگر پاکستان اور امریکا میں ایک ہی دن عید ہو۔اگر ہم پاکستان میں قربانی کریں تو  امریکا پاکستان سے بارہ گھنٹے آگے ہے۔کیا اس سے ہماری قربانی پر کوئی اثر پڑے گا؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگر قربانی کسی دوسرے ملک میں کی جائے اور دونوں ملکوں کے درمیان اوقات مختلف ہوں تو قربانی کے جواز کے لیے دیگر شرائط کے ساتھ دونوں جگہ ایام نحر ہونا  ضروری ہے۔لہذا  اگرامریکا   کا رہائشی  پاکستان میں قربانی کرنا چاہے تو ضروری ہے کہ پاکستان میں دس ذی الحجہ کی صبح صادق ہو چکی ہو۔اسی طرح اگر پاکستان میں عید کا پہلا اور دوسرا دن ہو تو قربانی کر سکتے ہیں،لیکن تیسرے دن قربانی نہ کی جائے؛کیونکہ پاکستان میں عید کا تیسرا دن کبھی امریکا میں عید کا چوتھا دن ہوتا ہے۔

حوالہ جات
‌لأن، ‌وقتها ‌من ‌طلوع ‌الفجر، وإنما أخرت إلى ما بعد الصلاة في المصر لما ذكرنا، وهذا؛ لأنها تشبه الزكاة من حيث إنها تسقط بهلاك المال قبل مضي أيام النحر كالزكاة تسقط بهلاك النصاب فيعتبر في الأداء مكان المحل، وهو المال لإمكان الفاعل اعتبارا بها بخلاف صدقة الفطر حيث يعتبر فيها مكان الفاعل؛ لأنها تتعلق في الذمة، والمال ليس بمحل لها ولهذا لا تسقط بهلاك المال بعدما طلع الفجر من يوم الفطر(تبیین الحقائق،کتاب الأضحیۃ:6/4)
وأما وقت الوجوب فأيام النحر فلا تجب قبل دخول الوقت؛ لأن الواجبات المؤقتة لا تجب قبل أوقاتها كالصلاة والصوم ونحوهما، وأيام النحر ثلاثة: يوم الأضحى - وهو اليوم العاشر من ذي الحجة - والحادي عشر، والثاني عشر وذلك بعد طلوع الفجر من اليوم الأول إلى غروب الشمس من الثاني عشر(بدائع الصنائع:5/65

       محمد انس جمال     

دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی

27جمادی الثانیۃ1443ھ

 

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

انس جمال بن جمال الدین

مفتیان

فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب