021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
ٹیچر کااپنی جگہ نائب مقرر کرنا
75828اجارہ یعنی کرایہ داری اور ملازمت کے احکام و مسائلملازمت کے احکام

سوال

میں بچوں کو گھر جاکر ٹیوشن پڑھاتا ہوں، ابھی تھوڑے دن بعد میرے اپنے امتحان ہوں گے تو میں بچوں کے لیے 10 سے 15 دن کے لیے کوئی اور استاد لگا دو نگا پھر امتحان کے بعد میں انھیں واپس پڑھانے لگوں گا۔ میرا سوال یہ ہے کے اگر ان سے پورے مہینے کی فیس لوں اور دوسرے استاد سے بات کرلوں کہ و ہ 10 سے 15 دن پڑھانے کے کتنے پیسے لیں گے تو کیا یہ صحیح ہے؟ اگر نہیں تو صحیح طریقہ بھی بتا دیں۔ شکریہ

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

ملازمت  کی معاہدےکی مدت کے دوران  عارضی طور پر ایسا کرنا جائز ہے۔ایسے میں متعین کے مستحق آپ ہوں گے،البتہ نائب کے ساتھ جو طے ہوجائے وہ یا طے نہ ہونے کی صورت میں مارکیٹ ریٹ کے مطابق اجرت آپ ادا کرنے کے ذمہ دار ہوں گے۔ (احسن الفتاوی :ج۷، ص۲۸۵)

حوالہ جات
۔۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۴رجب۱۴۴۳ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب