021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
لڑکیوں کے چہرے پر غیر ضروری بالوں کا حکم
75829جائز و ناجائزامور کا بیانناخن ،مونچھیں اور ،سر کے بال کاٹنے وغیرہ کا بیان

سوال

آج کل لڑکیوں کو چہرے پر غیر ضروری بال ہو جاتے ہیں تو ایسی لڑکیوں کو کیا شادی کرنی چاہیے؟ اور اس عیب کے بارےمیں لڑکے اور اسکے گھر والوں کو بتانا چاہیے یا چھپانا چاہیے؟ اور اگر چھپائیں تو یہ لڑکے کے ساتھ دھوکہ تو نہیں ہوگا ؟ اور شادی کے بعد ایسی صورتحال میں کیا کرے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

شادی تو کرنی چاہئے ،لیکن  معمولی ہونے کی صورت میں شادی سے پہلے اس عیب کا اظہار کردینا ضروری نہیں اورغیرمعمولی ہونے کی صورت میں از خودبتانا صرف اخلاقا وعرفا ضروری ہے،شرعا ضروری نہیں اور شادی کے بعد ایسی صورت میں ایسے غیر ضروری بالوں کی صفائی کرنانہ صرف جائز، بلکہ ازالہ عیب  یا تحسین و تزیین کی حد تک مستحب بھی ہے۔(احسن الفتاوی:ج۸،ص ۷۵)

حوالہ جات
۔۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۴رجب۱۴۴۳ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب