021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
نیٹ ورک مارکیٹنگ کا حکم
75830اجارہ یعنی کرایہ داری اور ملازمت کے احکام و مسائلدلال اور ایجنٹ کے احکام

سوال

کیا نیٹ ورک مارکیٹنگ کی کمائی جائزہے؟ اس میں ایک ممبر دوسرے کو ایڈ کرتا ہے دوسرا تیسرے کو اور اسی طرح ایک چین بنتا جاتا ہے اور جو جتنے ممبر اپنی ٹیم میں شامل کرتا ہے اتنے پیسے ملتے ہیں، کیا یہ کمائی جائز ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

یہ طریقہ ناجائز ہے۔اس کی ناجائز ہونے کی درج ذیل وجوہ ہیں:

۱۔ اجرت  (کمیشن) خود کمیشن ایجنٹ کے کام وکمائی پر موقوف ہے۔جس کو حدیث مبارک میں قفیز الطحان کے عنوان سےء منع فرمایا گیا ہے۔

۲۔اجیر(کمیشن ایجنٹ) کو جس عمل پر کمیشن ملنا طے ہوا ہے وہ اس عمل پر از خود قادر نہیں، بلکہ قادر بقدرۃ الغیر ہے کہ جب تک دوسرا بندہ اس کے بتانے پر خریدے گا نہیں تو یہ محض بتانے پر حقدار نہیں کہلاتا۔

۳۔اس عمل میں اصل مقصد مارکیٹنگ پر وصول ہونے والی کمیشن ہے، جس کا حصول یقینی نہیں، لہذا یہ جوے کی ایک قسم ہے۔

حوالہ جات
۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۵رجب۱۴۴۳ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب