021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
جہری قراءت میں آخری حرف مدہم پڑھنےیاآیت کوآیت سےملانے کاحکم
75823نماز کا بیانامامت اور جماعت کے احکام

سوال

۱۔میں ایک نیم سرکاری ادارے میں ملازمت کرتا ہوں اور میری آج کل عارضی پوسٹنگ کندھ کوٹ گیس فیلڈ میں ہے،یہاں فیلڈ میں ایک مسجد ہے،جہاں پنج وقتہ نماز ہوتی ہے اور جمعے کی نماز بھی ہوتی ہے، مسجد میں کوئی امام و مؤذن ادارے کی طرف سے مقرر نہیں ہے،جب کہ سیکیورٹی گارڈزکی پوری کمیونٹی یہاں رہتی ہےجس کا تعلق پاکستان کےصوبےخیبرپختونخوا سے ہے،یہ لوگ عمومی طور پر مذہبی رجحان رکھنے والے لوگ ہیں، مگرپھر بھی دینی تعلیم کی بھی اشد ضرورت ہے، مسجد میں امام صاحب جو نماز پڑھاتے ہیں وہ ہر جہری نماز میں ولاالضّالین کی "یاء" کو لمبا کھینچتے ہوئے آواز کو اتنا مدہم کردیتے ہیں کہ والضّالین کا" نون "سنائی نہیں دیتا،کیا یہ قرأت کا طریقہ کارصحیح ہے؟نماز کی صحت میں کوئی فرق تو نہیں ہے؟

 ۲۔اسی طرح اسی مسجد میں ایک صاحب فجر کی نماز پڑھاتے ہیں جو کہ حافظ بھی ہیں، مگر قرآن مجہول پڑھتے ہیں،اس کے علاوہ دورانِ قرا٫ت آیت کوحرَکات کے ساتھ توڑ دیتے ہیں اور پھر آگے سےپڑھنا شروع کرتے ہیں، کیا اس طرح دونوں صورتوں میں نماز ہوجائے گی؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

۱۔۲۔قرآن مجید مجہول پڑھنا درست نہیں اورولاالضّالین کانون پڑھناتو ضروری ہے،لیکن آواز کے مدہم ہوجانےسے نماز کی صحت پر اثر نہیں پڑےگا،اسی طرح آیت پر ٹہرنا بہتر ہے، لیکن آیت کو مابعد دوسری آیت سے ملا کر پڑھنا بھی جائزہے،لہذادونوں صورتوں میں نماز ہوجائے گی۔

حوالہ جات
۔۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۴ رجب۱۴۴۳ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب