021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
عرس اورمیلادوغیرہ کے دوران دم کروانا
75887ایمان وعقائداسلامی فرقوں کابیان

سوال

حضرت! ہمارا خاندان سارا بریلوی ہے اور وہ عرس وغیرہ اور میلاد وغیرہ کرواتے رہتے ہیں اور ہماری رشتے داروں میں کچھ عورتیں ایسی ہیں جو نعت میں اور قوالی میں جھومنے لگ جاتی ہیں جس میں نہ کوئی پردے کا خیال ہوتا ہے اور نہ کسی محرم اور غیر محرم کا خیال ہوتا ہے معاذ اللہ اور ویسےبھی وہ لوگ دین سے بہت دور ہیں (مثلاً پردہ، نماز، حلال حرام کی تمیز اُن کے عمل میں نہیں ہے) لیکن ہمارے رشتےدار سبھی لوگ اُن سے بڑی عقیدت رکھتے ہیں لوگ اس حالت میں اُن سے دم بھی کرواتے ہیں،لیکن ہمارا عقیدہ دیوبند ہونے کی وجہ سے یا الحمدللہ تبلیغ سے جڑنے کے وجہ سے ہماری سمجھ میں اُن کی حرکات نہیں آتی کے یہ سب کیا حرکات کر رہی ہیں ....اور وہ اس کفیت کو چونکی کہتے ہیں...اور ہمارا اُن کو نہ ماننے کے وجہ سے وہ ہم سے بہت بغض بھی رکھتے ہیں....اور میں اور میری گھر والے اُنھیں کئی مرتبہ کہہ بھی چکے ہیں کہ یہ آپ شیطانی کام کرتے ہیں. لہٰذا اُن کے اس عمل کی شریعت میں کیا حیثیت ہے،ذرا رہنمائی فرمائیں جس سے مجھے اُن سے اگر بات کرنے کا موقع ملے تو میں اُن سے دلیل کے ساتھ بات کر سکوں۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اس بارے میں  کسی سے بحث ومباحثہ کرنے کے بجائے صرف ایک مرتبہ  مناسب طریقہ سے بتادینا کافی ہے، اس کے بعد  ان کی ہدایت کے لیے دعا کرتے رہیں اور ممکن ہو تو ایسے لوگوں کو اپنے ساتھ کسی مستند بزرگ عالم دین کی اصلاحی مجلس میں لےجانے کی کوشش کریں یا تبلیغ  کے عمل میں شریک کرنے کی کوشش کریں انشاء اللہ اس طریقہ سے فائدہ زیادہ ہوگا۔

حوالہ جات
۔۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۷رجب۱۴۴۳ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب