021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
قبرستان میں قبر کےسامنے كھڑے ہو كر دعا كرنا
76301جنازے کےمسائلجنازے کو اٹھانے اور دفنانے کا بیان

سوال

قبرستان میں قبر کےسامنے كھڑے ہو كر دعا كرنا جائز ہے یا نہیں؟ اگر جائز ہےتو چہرہ قبر كی طرف كیا جائے یا قبلے كی طرف؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

صحیح اور مسنون طریقہ یہ ہے کہ قبلہ رو ہو کر دعا مانگے اور قبر کی طرف رخ کر کے دعا مانگنا بھی جائز ہے، لیکن بزرگوں کے قبور پر اس سے احتراز  کرے تاکہ اہل قبور سے مانگنے کا ایہام نہ ہو۔ احسن الفتاوی:ج۴،ص۲۱۵)

 

حوالہ جات
الفتاوى الهندية (5/ 350)
وإذا أراد الدعاء يقوم مستقبل القبلة كذا في خزانة الفتاوى.

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۳شعبان۱۴۴۳ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب