021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
عقیقے كے گوشت كا بہترین مصرف كیا ہے؟
76302قربانی کا بیانعقیقہ کا بیان

سوال

عقیقے كا جانور ذبح كرنے كے بعد اس كے گوشت كا بہترین مصرف كیا ہے؟ آیا مدارس كے طلبہ كے لیے دیا جائے، یا پڑوسیوں اور دوست احباب میں تقسیم كیا جائے،یا دیگر غربا میں تقسیم كیا جائے؟ وضاحت مطلوب ہے۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

عقیقہ کا گوشت سارا خود بھی کھاسکتا ہے اور اپنوں یاغیروں کو کھلابھی سکتا ہے، چاہے کچا تقسیم کرے یا پکا کر ،اور چاہے دعوت کر کے کھلائے سب درست ہے۔البتہ صدقہ کرنا زیادہ اولی ہے اور اس کا بہترین مصرف فقراء مساکین ہیں، بالخصوص جبکہ وہ وہ اہل قرابت واہل مدارس میں سے ہوں۔

حوالہ جات
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6/ 336)
وهي شاة تصلح للأضحية تذبح للذكر والأنثى سواء فرق لحمها نيئا أو طبخه بحموضة أو بدونها مع كسر عظمها أو لا واتخاذ دعوة أو لا۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۳شعبان۱۴۴۳ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب