021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
گیس میٹر کی خرابی کے باعث زیادہ بل آنے کا ذمہ دار کون؟
76470اجارہ یعنی کرایہ داری اور ملازمت کے احکام و مسائلدلال اور ایجنٹ کے احکام

سوال

مذکورہ ہسپتال ۲۰۱۵ سے کام کر رہا ہے جس میں ایک گیس میٹر بھی لگا ہوا ہے، شروع میں میٹر پر لوڈ کم تھا اور اب لوڈ کافی قدر بڑھ گیا ہے، ابتداء میں گیس کے بل کی یہ ترتیب ہوتی تھی کہ سوئی گیس آفیس والے بل مدرسے میں بھیج دیتے تھے،چونکہ ہسپتال مدرسہ کا شعبہ ہے، پھر مدرسے کا کلارک بل ہسپتال کے کلارک کو دے دیتا تھا اور وہ ادا کرتا تھا، کچھ وقت پہلے سوئی گیس کا میٹر خراب ہو گیا تھا اور بل ہر ماہ صفر (۰۰) آتا تھا،کافی مہینے اسی طرح بل آتا رہا ،لیکن نہ تو مجھے مدرسہ کے کلارک نے اطلادی دی اور نہ ہی مجھے ہسپتال کے کلارک کی طرف سے اطلاع دی گئی تھی، اب تقریباَ ۴، ماہ پہلے سوئی گیس آفیس والوں نے گیس کا میٹر تبدیل کرکے اور ۳ ماہ کے بعد چھ لاکھ(۶۰۰۰۰۰) کا بل بھیج دیا سوئی گیس والوں سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ پچھلے ۳ ماہ کی ریڈنگ دیکھ کر باقی مہینوں کا حساب اس پر لگایا ہے جن مہینوں میں گیس کا میٹر نہیں چل رہا تھا۔ اب اس بات پر بھی چیئرمین صاحب مجھ سے ناراض ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ یہ بھی مجھے بطور انچارج ادا کرنا ہوگا ،حالانکہ میں تو انچارج ہوں،جبکہ کسی ذیلی ادارے کا متعلقہ ملازم کسی نقص کی اطلاع نہیں دیتا تو مجھے کیسے پتا چل سکتا ہے، میں تو اپنے بقیہ کاموں میں مصروف ہوتا ہوں۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا شرعی طور پر (بطور انچارج) اس کی ذمہ داری مجھ پر عائد ہوتی ہے یا نہیں ہوتی ہے اور جو نقصان ہوا ہے اس کو بھی مجھے ادا کرنا ہوگا ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

آپ اجیر خاص ہیں ،لہذا اس صورت کا حکم یہ ہے کہ اگر آپ کی طرف سے نگرانی میں کوتاہی نہیں پائی گئی تو آپ پر ضمان نہیں، ورنہ یہ ضمان آپ پر ہوگا۔

حوالہ جات
 الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6/ 70)
(ولا يضمن ما هلك في يده أو بعمله) كتخريق الثوب من دقه إلا إذا تعمد الفساد فيضمن كالمودع.

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۱۹شعبان۱۴۴۳ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب