021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
شعبہ اکاؤنٹ کی ریکارڈ کی تیاری میں تاخیر پر انچارج کو ضامن بنانا
76471اجارہ یعنی کرایہ داری اور ملازمت کے احکام و مسائلدلال اور ایجنٹ کے احکام

سوال

مذکورہ بالا ہسپتال میں ابتداء ہی سے شعبہ اکائونٹس میں یکے بعد دیگرے تین اکاؤنٹنٹ کو تبدیل کیا گیا ہے اور یہ تمام تبادلے چیئرمین صاحب کی مرضی کے مطابق ہوئے ہیں۔ پہلے اکاؤنٹنٹ نے چیئرمین صاحب کو ہسپتال کے ریکارڈ کی آڈٹ (جانچ پڑتال) کروانے کا مشورہ دیا تو انہوں نے اکائونٹنٹ کے مشورے پر توجہ نہ دیتے ہوئے مؤخر کردیا دو سال کے بعد جب ہسپتال کو رجسٹریشن کروانے کی ضرورت پیش آئی تو اس میں ہسپتال کے ریکارڈ کو آڈٹ کرانے کی ضرورت پڑی تو اس وقت ریکارڈ تیسرے اکاؤنٹنٹ کے ہاتھ میں تھا ، جب ان سے ریکارڈ کا مطالبہ کیا گیا تو اس نے عذر پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سے پہلے والے اکا ئونٹنٹ نے ریکارڈ میں کچھ آگے پیچھے کر دیا ہےاور اس کو درست کرنے میں ایک یا دو مہینے لگ جا ئینگے ۔ بھرحال ریکارڈ درست ہو کر آڈٹ کے مرحلہ ہوا۔ بحمداللہ ریکارڈ بالکل درست تھاکسی قسم کی کو ئی بھی غلطی وغیرہ ریکارڈ میں نہیں تھی۔ واضح رہے کہ ہر سال آڈٹ کرنے والے ہر سال ایک ریٹ (نرخ) بڑھاتے ہیں لیکن ہمارے رکارڈ کی آڈٹ ۲۰۱۹ میں ہوئی اور آڈٹ والوں نے ریٹ(نرخ) ۲۰۱۳ والے وصول کئے۔ اب ہسپتال کے چیئرمین صاحب کی جانب سے جو چار پانچ مہینے کی تاخیر کا وقت جو کہ ریکارڈ کے صحیح ہونے میں لگا اس کا بھی ذمہ دار مجھے(بطور انچارج) ٹہرایا جا رہا ہے ۔

 اب سوال یہ ہے کہ کیا شرعی طور پر اس سلسلے میں مجھ (بطور انچارج) پر کوئی نقصان وغیرہ کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے؟ اگر ہاں تو میں اس کی تلافی کرکے آخرت میں سرخرو ہو سکوں۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اس نقصان کے ذمہ دار بھی آپ نہیں اور نہ ہی آپ پر کوئی ضمان نہیں۔بشرطیکہ آپ کی طرف سے غفلت اور کوتاہی  نہ پائی گئی ہو۔لما مر

حوالہ جات
۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۱۹شعبان۱۴۴۳ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب