021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
امام مسجدکوبرابھلا کہنا
76458نماز کا بیانامامت اور جماعت کے احکام

سوال

سوال:کیافرماتےہیں علماء کرام ومفتیان عظام درج ذیل مسئلہ کےبارےمیں کہ ہماری مسجد کےامام مولاناصدیق صاحب کےبارےمیں ایک عبدالستارنام کاآدمی جوکہ بالکل ان پڑھ ہے،کہتاہےکہ ان کے پیچھے نماز پڑھناجائزنہیں،اوروجہ یہ بتاتاہےکہ اس امام صاحب نے اپنی ایک بہن کارشتہ ایک جگہ پرکردیاہے،جبکہ اس سےپہلےاس کانکاح کہیں اور ہوگیاتھا۔

امام صاحب سےپوچھاگیاتووہ اس کی وضاحت میں کہتےہیں کہ آج سےتقریبا تیس سال پہلےمیرےوالدنےاپنی ایک نابالغ لڑکی کاوٹہ سٹہ کرکےملک اللہ وسایاکی لڑکی سےخودشادی کی اورملک اللہ وسایاکےبیٹےمحمدسلیمان کواپنی نابالغ لڑکی کاعقدنکاح دےدیا۔

تقریباشادی کےدس سال بعد آپس میں ناچاقی کی وجہ سےمیرےوالد نےاللہ وسایاکی بیٹی کوطلاق دےدی،اورمزیدکچھ وقت گزرنےکےبعداللہ وسایا نےاپنےبیٹےسلیمان کی شادی دوسری جگہ سےکرلی،ادھرمیری بہن جب بالغ ہوئی توہم نےبارہامحمدسلیمان ،اس کےوالداوررشتہ داروں سےطلاق کامطالبہ کیامگروہ کسی صورت میں طلاق پرآمادہ نہ ہوئے،بلکہ یہ خبریں آنےلگیں کہ وہ کہتےہیں کہ ایک رات بچی ہمارےحوالےکردودوسرےدن طلاق لےلینا،توان حالات میں امام صاحب  فرماتےہیں کہ ہم مفتیان اسلام سےمشورہ کرکےاورکچھ اہم اداروں سےفتاوی لےکر عدالت میں فسخ نکاح کےلیےچلےگئے،چنانچہ فسخ نکاح کےبعد خلاصلہ یہ کہ تمام شرعی تقاضے پورےکرکےمیں نےبچی کی زندگی خراب کرنےکی بجائے،ان کانکاح کردیا۔بفضل اللہ آج اس کےچھ بچےہیں،ان تمام باتوں کی اہل علاقہ بھی تصدیق کرتےہیں۔

توکیامولاناصدیق صاحب کےپیچھےنمازجائزہے؟اورکیاعبدالستارکوعلماءکےمتعلق اس طرح کی باتیں کرنی چاہییں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

مذکورہ بالا صورت حال اگرواقعتا اسی طرح ہےجس طرح استفتاء میں ذکرکی گئی کہ باقاعدہ مفتیان کرام کےمشورہ سےعدالت سےفسخ نکاح کی ڈگری لےکر بچی کادوسری جگہ نکاح کیاگیاہے،توپھرمذکورہ بالاامام کوبرابھلا کہناشرعاجائزنہیں،ایسےامام کےپیچھےنماز پڑھنا بلاکراہت درست ہے،استفتاء میں مذکورشخص جوامام کوبرابھلا کہتےہیں ان کوسمجھانا چاہیے،اورپوری صورت حال سےآگاہ کرناچاہیے،اورویسےبھی( بقول سائل کے ) وہ ان پڑھ ہیں توان کی بات کاتوشرعااعتبارنہیں ہوگا،اس لیےمذکورہ امام کےپیچھےنماز پڑھنا درست ہوگا۔

حوالہ جات
...

محمدبن عبدالرحیم

دارالافتاءجامعۃالرشیدکراچی

27/شعبان   1443 ھج

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمّد بن حضرت استاذ صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب