021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
گھر پر جماعت تراویح کے لیے مسجد کی جماعت عشاء چھوڑنا
76505نماز کا بیانتراویح کابیان

سوال

مسجد گھر كے قریب ہونے كے با وجود كچھ حفاظ جو گھر پر ہی تراویح پڑھتےہیں،وہ مسجد میں عشاء كی نماز پڑھنے نہیں جاتے، بلكہ گھر میں ہی با جماعت عشاءكی نماز پڑھ كر سنتیں پڑھ كے تراویح شروع كر دیتے ہیں، اس كا شرعًا كیا حكم ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

گھر میں جماعت تراویح کی وجہ سے مسجد کی جماعت عشاء چھوڑنا جائز نہیں ،اس لیے کہ مسجد کی جماعت کے ساتھ نماز پڑھنا سنت مؤکدہ ہے اور سنت مؤکدہ کا بلاعذر چھوڑنا ناجائز اور گناہ ہے۔

حوالہ جات
۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۲۰شعبان۱۴۴۳ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب