76508 | نماز کا بیان | تراویح کابیان |
سوال
بعض قراء حضرات اپنے بالغ یا نابالغ شاگردوں كو (جن كا حفظِ قرآن مكمل نہیں ہواہو) یہ تاكید كرتے ہیں كہ آپ نے جتنے پارے حفظ كر لیے ہیں، ان كو آپ نے پورےرمضان المبارك میں تراویح كے اندر اپنے گھر پر پڑھانا ہے، اس كا شرعًا كیا حكم ہے؟
o
اگرچہ شرعا اس میں ممانعت کی کوئی وجہ نہیں ،لیکن بہتر یہ ہے کہ بچوں کے لیے نفل میں یا محض ہیئت قیام میں منزل پختہ کرنے کی غرض سےگھر میں یا خود مکتب میں سنانے کا انتظام کیا جائے،بلکہ زیادہ بہتر یہ ہےکہ رمضان میں ایسے بچوں کے اسباق مکمل بند کئے جائیں اوران کی جوڑیاں بنائی جائیں اور اوقات تدریس ہی میں اپنی نگرانی میں ان کے سنانے کی مشق کروائی جائے۔
حوالہ جات
۔۔۔۔۔
نواب الدین
دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی
۲۰شعبان۱۴۴۳ھ
n
مجیب | نواب الدین صاحب | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |