021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
میری اجازت کےبغیر گھرسےباہرقدم رکھا تواسی وقت تین طلاقیں ہوجائیں گی
76530طلاق کے احکامطلاق کو کسی شرط پر معلق کرنے کا بیان

سوال

سوال:کیافرماتےہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کےبارےمیں

مسئلہ یہ ہےکہ ایک عورت کاایک مردسےنکاح ہوا،اوراللہ نے ایک بیٹی بھی دی،بعدازاں عورت کوطلاق  ہوئی،پھرعورت کی شادی عورت کےخاندان کےایک لڑکےسےکرادی گئی،یہ لڑکا(میرادوسراشوہر)اوراس کےگھروالےمیرےپہلےنکاح اورہونےوالی بیٹی اورمیری صورت حال کےبارےمیں جانتےتھے،اس کےباوجودانہوں نے میرےوالدین اوردیگرگھروالوں کوبڑی مشکل سےراضی کیااوریہ یقین دلایاکہ وہ میرا اورمیری سابقہ شوہرسےبیٹی کاخیال رکھیں گے،میں نہ چاہتے ہوئےبھی والدین کےکہنے پرنکاح کےلیےراضی ہوئی اورحامی بھر لی،رخصتی کےدوسرےہی روزمیرےشوہر نے مجھے مختلف باتوں پرتنگ کرناشروع کردیااورمیرےوالدین کوبھی فون کےذریعےباتیں سنائیں،بہرحال اس پرمعافی تلافی کےبعدجب میں اپنی بیٹی کولےکرسسرا ل گئی تواس نے قبول نہ کیا،جوابی طورپرمیں واپس اپنی بیٹی سمیت اپنے والدین کےپاس آگئی،اس کےبعدمیرےشوہر نےمجھے اپنی والدہ کےنمبر سےفون پرکہاکہ تمہاری یونیورسٹی آج اورابھی سے ختم ہے،اوراگرتم نے میری اجازت کےبغیر گھرسےباہرقدم نکالا تواسی وقت تمہیں تین طلاقیں ہوجائیں گی،اوریہ کہہ کرفون رکھ دیاکہ یہ سب باتیں قبول ہوں توبتانامیں تمہیں آکرلےجاؤنگا،والدین کےسمجھانے پر میں نےو اپس جانے کاجوارادہ کیاتھا،اس کومیں نےرد کردیا،اب میراشوہر اپنی طلاق والی بات سےپھررہےہیں،اورکہہ رہےہیں کہ میں نےغصےمیں کہہ دیاتھا،جبکہ اس سےپہلےمیں کسی ضروری کام سےباہر نکلی تھی،اورمیرادل واپس جانے کےلیےرضامندنہیں ہے(راہنمائی فرمائیں)

 

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

صورت مسئولہ میں اگرواقعتاشرط پائی گئی ہے،اوربیوی شوہرکی اجازت کےبغیر گھرسےباہرچلی گئی تھی توتین طلاق مغلظہ واقع ہوچکی ہیں ،اورتین طلاق واقع ہونےکےبعد حرمت مغلظہ ہونےکی وجہ سےبغیرحلالہ کےدوبارہ نکاح بھی نہیں ہوسکتا۔

شوہرکایہ کہناکہ میں نےغصےمیں کہاتھاشرعااس بات کااعتبارنہیں،ایک دفعہ طلاق کوکسی شرط پرمعلق کردیاجائےتو تعلیق کاحکم ختم نہیں کیاجاسکتا،خلا ف ورزی پر طلاق کاحکم بہرحال لاگوہوجائےگا۔

حوالہ جات
"الفتاوى الهندية" 9 / 213:
إذا أضافه إلى الشرط وقع عقيب الشرط اتفاقا مثل أن يقول لامرأته : إن دخلت الدار فأنت طالق۔
"ھدایۃ " 2 /378:وان کان الطلاق ثلاثافی الحرۃ الخ لاتحل لہ حتی تنکح زوجاغیرہ نکاحاصحیحاویدخل بہاثم یطلقہاأویموت عنہا۔

محمدبن عبدالرحیم

دارالافتاءجامعۃالرشیدکراچی

  29/شعبان 1443 ھج

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمّد بن حضرت استاذ صاحب

مفتیان

مفتی محمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب