021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
متعدد حفاظ میں کون زیادہ مستحق ہے؟ اور طریقہ انتخاب کیا ہو؟
76845نماز کا بیانتراویح کابیان

سوال

ایك محلے كی مسجد میں پیش امام حافظِ قرآن نہیں ہیں، جبكہ اس محلے میں كئی سارے حفاظ موجود ہیں،تو آیا اس صورت میں مسجد میں تراویح پڑھانے كے لیے محلےكے حفاظ كے درمیان قرعہ اندازی كی جائےیا نمبر وار ان كو متعین كیا جائے؟كون سا طریقہ درست ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اس بارے میں مسجد انتظامیہ کسی بھی صحیح وتجوید سے پڑھنے اور پختہ منزل والے نیک اور صالح حافظ کو مقرر کرسکتی ہے،امامت ایک حق نہیں کہ اس میں صرف قرعہ اندازی یا محض باری کی ترتیب لگائی جائے، بلکہ یہ مذہبی حساس ذمہ داری ہے جس کےلیے مطلوبہ اوصاف کا حامل ہونا ضروری ہے، البتہ اگر متعدد افراد قابلیت واہلیت میں برابر ہوں تو ان میں انتخاب کا کوئی بھی طریقہ اختیار کیا جاسکتا ہے مثلا اگر دو حفاظ  میں قابلت واہلیت برابر ہو تو ان میں  دس دس تراویح بھی تقسیم کی جاسکتی ہے۔

حوالہ جات
الفتاوى الهندية (1/ 116)
لا ينبغي للقوم أن يقدموا في التراويح الخوشخوان ولكن يقدموا الدرستخوان فإن الإمام إذا قرأ بصوت حسن يشغله عن الخشوع والتدبر والتفكر، كذا في فتاوى قاضي خان.

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

 ۱۹ شوال ۱۴۴۳ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب