021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
خواتین کا حالت اعتکاف میں گھر کے کام کرنا
76842روزے کا بیاناعتکاف کا بیان

سوال

جو خواتین اعتكاف میں ہوں وہ گھر كے كام كاج، مثلًا جھاڑو دینا، پونچھا لگانا، بیت الخلاء كی صفائی كرنا، سالن پكانا وغیرہ كام كر سكتی ہیں یا نہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

جس  جگہ یا کمرہ میں اعتکاف کر رہی ہوں اس حد تک تو صفائی کرنا جائز ہے ،لیکن بیت الخلاء کی صفائی یا گھر کے لیے سالن پکانا جائز نہیں، البتہ اگر اعتکاف کی نیت کرتے وقت اس کا استثناءزبان سے کردیا جائے تو اس طرح کے کام کرنے سے بھی اعتکاف نہیں ٹوٹے گا،لیکن ایسا اعتکاف راجح قول کے مطابق مسنون نہیں رہے گا،بلکہ نفلی بن جائے گا۔

حوالہ جات
الفتاوى الهندية (1/ 212)
ولا تخرج المرأة من مسجد بيتها إلى المنزل هكذا في محيط السرخسي،

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

 ۱۹ شوال ۱۴۴۳ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب