021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
معتکف کا، ہاتھ دھونے بلغم تھوکنے یا تھوک تھوکنے ، یا کلی كرنے ، یا دانتوں میں برش كرنے کے لئے مسجد کے وضوخانے جانا
76847روزے کا بیاناعتکاف کا بیان

سوال

معتکف کا بلغم یا تھوک تھوکنے ، یا کلی كرنے ،یا دانتوں میں برش كرنےکے لیے،یا استنجاء کے بعد ہاتھ دھونے کےلیے وضو خانے میں جانا جائز ہے یا نہیں؟ اگرکوئی چلا گیا تو اس کا اعتکاف ٹوٹ جائے گا یا نہیں؟اگر اعتکاف ٹوٹ گیا تو اس کی قضا کا کیا طریقہ ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

جائز نہیں، اگر کوئی چلا گیا تو اس سے مشہور مفتی بہ قول کے مطابق اعتکاف ٹوٹ جائے گا۔(احسن الفتاوی:ج۴،ص۰)اورقضاء کا طریقہ یہ ہے کہ اگر اعتکاف رات میں یعنی صبح صادق سے پہلے ٹوٹا ہے تواگلے کسی دن یا رمضان کے بعد کسی دن مغرب سے لے کر اگلے دن کی مغرب تک روزہ کے ساتھ مسجد میں اعتکاف کرےگااور اگر اعتکاف دن میں ٹوٹا ہے تو صرف صبح صادق سے لے کر غروب آفتاب تک اعتکاف ختم کرے (احسن الفتاوی:ج۴، ص۵۱۲)

حوالہ جات
۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

 ۱۹ شوال ۱۴۴۳ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب