021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
قرآنی نسخے فروخت کرنے والے کو سیکورٹی مجبوری سےمنع کرنےکاحکم
77011جائز و ناجائزامور کا بیانجائز و ناجائز کے متفرق مسائل

سوال

ہمارے  محلے میں  سیکورٹی  کے پیش نظر رہائشیوں ﴿جو کارڈ کے  حامل ہوتے ہیں  ﴾ان کے  علاوہ  باہر کے کسی  آدمی کو  آنے جانے کی اجازت نہیں ہوتی۔سبزی  فروش ،کپڑے  فروش  کسی  کو بھی  بغیر کارڈ کے اندر آنے کی اجازت نہیں ہوتی۔دو تین روز قبل   ایک  موٹر سائیکل  سوار  قرآن کریم کے نسخے  اور  سپارے  فروخت کرنے داخل ہوا  ،محلے والوں نے  اسے نکالنے کی کوشش کی اتنے میں  سیکورٹی  انچارج بھی  پہنچ گیا اس موقع پر محلہ والے دو فریق  میں تقسیم ہوگئے ۔ایک  فریق کا  کہنا ہے  کہ قرآن کریم کے نسخے  فروخت کرنے سے  روکنا  گناہ میں داخل ہے  لہذا  اسے اجازت دینا چاہئے ۔دوسرا  فریق  کہتے  ہیں سیکورٹی اصول  سب کے لئے ایک ہی  ہونا  چاہئے ۔

اب سوال یہ ہے کہ  ایسے  شخص کو  مخصوص  علا قے میں داخل ہونے سے منع کرنے سے اشاعت  قرآن  سے روکنے کا گناہ  ہوگا  یانہیں ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگر اس علاقے  والوں  کوباونڈری  سے  باہر  قرآن کریم کے  نسخے آسانی کے ساتھ  مل سکتے ہیں تو ایسی صورت میں  سیکورٹی کے پیش نظر کسی   اجنبی  شخص کو  علاقے  میں  داخل ہوکر  قرآن کریم کے نسخے فروخت کرنے سے  روکنے میں اشاعت  قرآن سے  روکنے کا گناہ  نہ ہوگا ۔ورنہ ایسا کرنا  درست نہ ہوگا

حوالہ جات
....

احسان اللہ شائق عفا اللہ عنہ    

دارالافتاء جامعة الرشید    کراچی

۲۸ شوال ١۴۴۳ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

احسان اللہ شائق صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب