021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
برے خیالات اور وساوس کا آنا
77053تصوف و سلوک سے متعلق مسائل کا بیانمعجزات اور کرامات کا بیان

سوال

مفتی صاحب! مییرے ذہن اور دل میں بہت عجیب وغریب وسوسےآتے ہیں،میں بہت ریشان ہوں ،کبھی کبھی تو مجھے لگتا ہے کہ اس دنیا سے اللہ  نہ کرے کافر نہ مرجاؤں ، میں بہت بریشان ہوں ،نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم  اور اللہ تعالی کے بارے میں حد سے زیادہ برے خیالات آتے ہیں۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اول تو اپنی پوری زندگی شریعت کے مطابق کرنے کی پوری کوشش کریں اور اس کے لیے کسی مستند عالم دین یا بزرگ سے اصلاحی تعلق قائم کریں  اور اس کے بعد ایسےخیالات کا آنا برا نہیں البتہ ایسے خیالات کوخود لانا یا انہیں باقی رکھنا برا اور گناہ ہے، لہذا برے خیالوں سے پریشان نہیں ہونا چاہئے اور اس طرح کے وسووں کا علاج ایک تو یہ ہے کہ اعوذ باللہ اور لاحول کثرت سے پڑھیں اور ہمیشہ باوضو رہنے کی کوشش کریں، اورتسبیحات اور دورود شریف کثرت سے پڑھیں، اور ایسے خیالات کی طرف توجہ نہ دیں اور یہی ان کا علاج ہے۔

حوالہ جات
۔۔۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۶ذیقعدہ۱۴۴۳ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب