021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
شوہریا بھائی سےحج یا عمرہ کروانے کامطالبہ کرنے کا حکم
77083حج کے احکام ومسائلکن لوگوں پر حج فرض ہے؟

سوال

ایک خاتون جنہوں نے پہلے حج کیا ہوا ہے،وہ پہلا حج ان کو ان کے شوہر نے کرایا تھا ،کیا وہ یہ امید رکھ سکتی ہیں کہ اُ ن کو دوسرا حج اُن کا بھائی کرادے۔

نیزکیا غیر شادی شدہ بہنوں کا بھائیوں سے یہ مطالبہ کرنا(اور بیوی کا شوہر سےمطالبہ کرنا )کہ انہیں حج یا عمرہ کروائیں، کیا یہ شرعًا جائز ہے؟جب کہ بڑے بھائی نے انہیں پہلے ہی اُنہیں رہائش کے لئے ایک الگ گھر دیا ہو اور بہنوں کا یہ کہنا ہو کہ گھر ابھی بھی بھائی کا ہے،اگرچہ قانونًا ان کے[ بہنوں کے] نام ہو،یعنی بڑےبھائی کا احسان پہلے ہی مختلف شکلوں میں موجود ہو؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ حج ایک عبادت ہے، جو صرف ہر صاحب حیثیت شخصیت پر فرض ہوتا ہے ،لہذا جب بھائی کے ذمہ بہنوں کا کوئی حق مالی وابستہ نہ ہو تو ایسی صورت میں بہنوں کے لیے بھائی سے حج کرانے کے مطالبہ کا شرعا کوئی حق نہیں،البتہ اگر بھائی تبرعا اپنی بیوی یا بہن کو حج کرادے تو اس پر اس کو اجر ملےگا، انشاءاللہ۔

حوالہ جات
۔۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۱۲ذیقعدہ۱۴۴۳ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب