021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
بھائیوں سےجبرًا احسان کےیا اپنے حصہ میراث کا مطالبہ کرنا
77084 حج کے احکام ومسائل کن لوگوں پر حج فرض ہے؟

سوال

لڑکی شادی کے بعد بھی کیا بھائی اور ماں باپ کی ذمہ داری میں رہتی ہے؟جب کہ ماں باپ فوت ہوچکے ہوں اور انہوں نےترکے میں کوئی بڑی جائیداد نہ چھوڑی ہو،اور بھائی بھی نوکری پیشہ ہوں اور اُن کےاپنے بیوی بچے اور گھربار ہوں؟اس سلسلے میں بہنیں کیا بھائیوں سےشرعًا جبرًا احسان کا مطالبہ کرسکتی ہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

جبرااحسان کا مطالبہ شرعا درست نہیں،البتہ والدین کا ترکہ اگرچہ بڑی جائیداد کی صورت میں نہ ہو،توبھی اگر بھائی نے ترکہ شرعی حصص کے مطابق تقسیم نہ کیا ہو تو ایسی صورت میں بہنیں اپنے حصہ میراث کایا اس کی بقدر رقم وغیرہ کا مطالبہ جبرا کرسکتی ہیں۔
حوالہ جات
۔۔۔۔۔
نواب الدین دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی ۱۲ذیقعدہ۱۴۴۳ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب