021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
مؤذن سے صفائی کروانا
77144وقف کے مسائلمسجد کے احکام و مسائل

سوال

مسجد کے مؤذن کا کیا مقام ہے،اس سے مسجد کے کام صفائی وغیرہ کرواسکتے ہیں،جبکہ امام کی غیر موجودگی میں وہ امامت بھی کرواتا ہو؟

مسجد کا خادم جو حافظ قرآن ہو،اس سے مسجد کے باتھ روم وغیرہ صاف کرواسکتے ہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اذان اسلام کے شعائر میں سے ہے اور مؤذن کی فضیلت کے بارے میں بھی کئی احادیث وارد ہیں،ایک روایت کا مفہوم ہے کہ قیامت کے دن مؤذن کی گردن سب سے اونچی ہوگی،یعنی اس کا مقام بہت اعلی ہوگا، البتہ مسجد کے اندرونی حصے کی صفائی ستھرائی بھی بڑی سعادت کی بات ہے،چنانچہ اللہ تعالی نے حضرت ابراہیم و اسماعیل علیہما السلام کو مسجدِ حرام کوعبادت گزاروں کے لیے صاف رکھنے کا حکم فرمایا۔

لہذا بہتر یہ ہے کہ مسجد وغیرہ کی صفائی کے لئے الگ بندے کا انتظام کیا جائے،لیکن اگر اس کی استطاعت نہ ہو تو پھر کم از کم ایسے کام مؤذن کے ذمے نہ لگائے جائیں جنہیں معاشرے میں عزت کی نگاہ سے نہیں دیکھا جاتا،مثلا بیت الخلاء وغیرہ کی صفائی۔

حوالہ جات
۔۔۔۔۔

محمد طارق

دارالافتاءجامعۃالرشید

15/ذی قعدہ1443ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد طارق صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب