021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
مسجد کے امام کا مقام
77145وقف کے مسائلمسجد کے احکام و مسائل

سوال

مسجد کا امام جو عالم دین ہو اس کا دین کی رو سے کیا مقام ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اسلام اور مسلم معاشرے میں امامت ایک معزز منصب رہا ہے اوراس پر فائز رہنے والے لوگوں کوعام و خاص ہر طبقے میں عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا رہا ہے، کیونکہ امام ملازم نہیں، بلکہ قوم کا قائد ورہبر ہوتاہے، ائمہ کرام کاعزت و احترام اور ان کی خبر گیری کرنا تمام مسلمانوں کی انتہائی اہم ذمہ داری ہے، اس لئے اہل محلہ پرلازم ہے کہ امام کی ضروریات کا خیال رکھیں، اس کا وظیفہ کم ازکم اتنا مقرر کیا جائے جو اُس کی ضروریات کے لئے کافی ہو، اس کی غلطیوں کی ٹوہ میں نہ رہاجائے، کیونکہ وہ بھی ہماری طرح انسان ہے،فرشتہ نہیں،اگر کوئی بات قابل اصلاح نظرآئے تو حسن اخلاق اور عزت و احترام کے ساتھ متوجہ کیا جائے،بداخلاقی اور لوگوں کے سامنے ڈانٹ ڈپٹ اور تنبیہ سے گریز کیاجائے۔

حوالہ جات
۔۔۔۔۔۔

محمد طارق

دارالافتاءجامعۃالرشید

15/ذی قعدہ1443ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد طارق صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب