021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
میت کے ایصال ثواب اور کفن دفن پر کیے گئے اخراجات کا حکم
77256میراث کے مسائلمیراث کے متفرق مسائل

سوال

جن ورثاء نے باز خان کی وفات کے بعد ان کے ایصال ثواب کے لیے خیرات مال مویشی کیا  اور کفن دفن کا انتظام کیا، ان ورثاء کو بازخان کی وراثت میں سے کتنا حصہ ملے گا؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

جن ورثاء نے باز خان کی وفات کے بعد ان کے ایصال ثواب کے لیے خیرات وغیرہ کا انتظام کیا  تھا  ،شریعت کے اعتبار سے اس خرچ کرنے کی  بنیاد پر ان کا کوئی حصہ میت کی وراثت میں ثابت نہیں ہوگا،البتہ عند اللہ اس کا ثواب ضرور ملے گا،اسی طرح جو اخراجات کفن دفن پر کیے گئے تو اس کی بہتر صورت یہ تھی کہ وہ میت کے مال میں سے کیے جاتے لیکن اگر کسی دوسرے رشتہ دار نے اپنی طرف سے یہ اخراجات کیے اور اخراجات کرتےہوئے قرض کی صراحت نہیں کی تھی تو اس صورت میں بھی شریعت کے اعتبار سے اس خرچ کرنے کی  بنیاد پر ان کا کوئی حصہ میت کی وراثت میں ثابت نہیں ہوگا۔

حوالہ جات

محمد حمزہ سلیمان

دارالافتا ء،جامعۃالرشید ،کراچی

۲۶/ذو القعدۃ ۱۴۴۳ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد حمزہ سلیمان بن محمد سلیمان

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب