021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
قرعہ اندازی کے ذریعے انعامات کی تقسیم سے متعلق ایک فتویٰ کی تصدیق
77310سود اور جوے کے مسائلسود اورجوا کے متفرق احکام

سوال

اتحادالقراءپاکستان العالمی ممبرشپ کارڈ سرٹیفکیٹ کے وہ ممبر اہل ہیں جن کی رکنیت رسید مکمل ہوچکی ہے۔ سمپل کارڈ کو دیکھ کراپنے کوائف، پاسپوٹ سائز کی HD تصویر صاف بھیج دیں۔ کارڈ فیس 1000ہزارروپے۔ ان شاءاللہ آئندہ عالمی محفل حسن قراءت میں تین سو ممبران جن کےپاس یہ کارڈ ہوگا، ان کے لیےپیکج ہوگا۔ مشاورت ہوچکی ہےمرکزی شوری کی۔ قرعہ اندازی، عمرہ ٹکٹ، فلیٹ، پلاٹ، موٹر سائیکل۔  

یہ قرعہ اندازی صرف کارڈ ہولڈر قراء کرام کے لیے ہوگی، عوام الناس کےلیےنہیں۔ جن کی رکنیت ابھی تک نہیں ہوئی، وہ پہلے رکنیت کے کوائف مکمل کریں، رکنیت کے بعد 1000 والے ممبر شپ کارڈ کی بکنگ جاری ہے۔ یہ آئ ڈی کارڈ کی طرح آپ کےپاس ہوگا۔

ایزی پیسہ اکاؤنٹ نمبر: Muhammad Zaman Usmani، 03125242850۔

                الجواب حامداً ومصلیا

واضح رہے کہ اگر کوئی شخص (  خواہ ادارہ وغیرہ کیوں نہ ہو)کوئی انعام اپنی طرف سے غیر مشروط طور پر دیتا ہو،اور امیدوار کئی لوگ ہوں،تو ایسی صورت میں قرعہ کرکے کسی ایک شخص کو انعام دینا اور لینا جائز ہے۔مگر صورت مذکورہ میں ادارہ(اتحاد القراء العالمی)کی طرف سے اس بات کی وضاحت نہیں کی ہے کہ وہ اپنے ممبر سے سیمپل کارڈز کی فیس کے مد میں جو ایک ہزار روپے لیتے ہیں اس کی بنیاد کس شرعی عقد پر ہے،نیز مذکورہ انعام(عمرہ ٹکٹ،فلیٹ،پلاٹ اور موٹر سائیکل)کی ادائیگی سیمپل کارڈ کےمد میں لی گئی ایک ہزار فیس کے ساتھ مشروط ہے یا نہیں؟

دارالافتاء والتحقیق کی طرف سے حتمی جواب اسی وقت دیا جائے گا جب اس ادارے کی طرف سے مذکورہ انعام کے بابت قواعد و ضوابط مذکورہ بالا تفصیل کے ساتھ تحقیقی طور پر معلوم ہوں،فی الحال ہماری معلومات کی حد تک اس میں شرعی سقم پایا جاتا ہے، لہذااس تفصیل کے مطابق مذکورہ ادارہ (اتحاد القراء العالمی) سے سیمپل کارڈ لیکر اس طرح اس پر انعام لینے سے اجتناب کیا جائے۔فقط واللہ اعلم باالصواب

واجداللہ حنفی عفی عنہ، نائب رئیس دارالافتاء والتحقیق جامع مسجد ہائی سکول بٹگرام۔

الجواب صحیح مفتی بخت منیر صاحب زید مجدہم، صدر مفتی دارالافتاء والتحقیق جامع مسجد ہائی سکول بٹگرام۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

دارالافتاء والتحقیق بٹگرام کی طرف سے مذکورہ بالا سوال کا جو جواب دیا گیا ہے، وہ اصولی طور پر درست ہے۔

حوالہ جات
۔

     عبداللہ ولی غفر اللہ لہٗ

  دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

   2/ذو الحجۃ/1443ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

عبداللہ ولی

مفتیان

مفتی محمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب