021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
مضاربہ میں نقصان کا حکم
77329مضاربت کا بیانمتفرّق مسائل

سوال

ہم دوستوں کے مابین ایک  مسئلہ پیش آیا ہے،برائےمہربانی اللہ و رسول (ص) کے مطابق فیصلہ یا فتویٰ عنایت فرمائیں تاکہ فریقین اللہ کی عدالت میں مجرم نہ ہوں،زیدوبکرنے12لاکھ روپےعمرکوفارکس ٹریڈنگ کے لئے دیے کہ اس کے ذریعے فارکس ٹریڈنگ میں کاروبار کریں یعنی اس کو انویسٹ کریں جو منافع آئے گااس میں عمر کا 35٪ حصہ ہوگا اور بقیہ زید و بکر کا ہوگا،سارا کا سارا ذمہ و نگرانی عمر کےذمہ تھاجب کہ زیدوبکرسلیپنگ پارٹنرتھے،ایکٹنگ پارٹنرعمرتھا،زید وبکرنےمکمل اجازت عمر کو دی تھی کہ جس طرح آپ اس کو چلانا چاہیں، چلا سکتے ہے کوئی رکاوٹ عمر کے لئے نہیں تھی، اس دوران 12 لاکھ  روپے سارے کے سارے فارکس میں ڈوب گئے یعنی مارکیٹ کریش ہوگیا،اس کے بعد عمر نے اپنے طور سے اپنا اخلاقی فرض نبھاتے ہوئے اپنے ذمہ سے کسی اور کے 12 لاکھ  اسی مارکیٹ میں زید و بکر کی رقم کی ريکوری کے لئے  انویسٹ کئے بغیر زید و بکر کے بتائے ہوئے ان کو معلوم نہیں تھا،اس کے بعد7 لاکھ دوبارہ ان کےمشورےسےایک استادکےہاں انویسٹ کئے،انویسٹ کرنے کا ان کو علم میں تھا کہ یہ پیسے ریکوری کے لئے ڈالے گئے ہیں ،سوال یہ ہے کہ آیا اب ضمان زید،بکر پراورعمر پرکتناآئے گا۔

نوٹ : یہ عقدمضاربت کا تھا۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

فاریکس کے کاروبار میں شرعاً کئی ساری خرابیاں ہیں ،جن کی وجہ سے فاریکس کا کاروبار ناجائز ہے،اس لیے فاریکس کا کام کرنے کے لیے مضاربت ہی درست نہیں تھی،مسؤولہ صورت میں جب مضارب یعنی عمر نے رب المال(Investor) یعنی زید اور بکر کی اجازت سے  فاریکس کے کاروبار میں سرمایہ کاری کی اوریہ رقم ڈوب گئی تواس کی ذمہ داری عمرپرنہیں ہوگی اوریہ سارانقصان زیداوربکرکاہوگا اور یہاں زید،بکر اور عمر کے درمیان ہونے والا معاملہ ختم ہوگیا،اس کے بعد جب عمر نے کسی اور سے رقم لے کر دوبارہ سرمایہ کاری کی تو اس کے نفع نقصان کا تعلق زیداوربکرسےنہیں ہوگا۔

حوالہ جات
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (5/ 647)
(و) الفاسدة (لا ضمان فيها(المضاربۃ)) أيضا (كصحيحة) ؛ لأنه أمين.
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (5/ 656)
(وما هلك من مال المضاربة يصرف إلى الربح) ؛ لأنه تبع (فإن زاد الهالك على الربح لم يضمن) ولو فاسدة من عمله؛ لأنه أمين.

محمد حمزہ سلیمان

دارالافتا ء،جامعۃالرشید ،کراچی

        ۰۴/ذو الحج۱۴۴۳ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد حمزہ سلیمان بن محمد سلیمان

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب