021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
عشاء کی اذان ونماز وقت سے کچھ پہلے ادا کرنا
77354نماز کا بیاناوقاتِ نمازکا بیان

سوال

دوسرا مسئلہ ہمارے ہاں ضلع بنوں کی مسجدوں میں دائمی نقشہ میں 15 جولائی 2022 کو مغرب کا وقت 7 بج کر 30 منٹ (7:30) لکھا گیا ہے،جبکہ عشاء کا وقت 9 بج کر 6 منٹ (9:06) لکھا گیا ہے۔اب اگر کسی مسجد میں 9 بجے سے پہلے اذان دی گئی ہو اور نمازیں 9 بجے ادا کی گئی ہوں تو کیا اس صورت میں وہ نمازیں ادا ہوئی ہیں یا دوبارہ ادا کرنا ہونگی؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگر شفق احمر کے بعد اذان دی گئی ہےتو اتنےمعمولی فرق سے دی گئی عشاء کی اذان اور نماز  درست ہے،تاہم بہتر یہ ہے کہ متعین وقت پر ہی نماز پڑھی جائےاور اگر شفق احمر کے ہوتے ہوئے اذان دی گئی ہوتووقت میں اذان کا اعادہ ادائے سنت کے لیے ضروری ہے۔

حوالہ جات
۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

 ۲۵ ذی الحجہ۱۴۴۳ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

محمد حسین خلیل خیل صاحب / سعید احمد حسن صاحب