021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
محض سرکاری کاغذات میں نام کی تبدیلی کا حکم
77349جائز و ناجائزامور کا بیانبچوں وغیرہ کے نام رکھنے سے متعلق مسائل

سوال

محترم جناب مفتی صاحب !گزارش یہ ہے کہ میری دادی  مرحومہ کا نام عروس فاطمہ تھا۔نادرا نے کاغذات میں انکا نام عروس سے بدل کر عروج فاطمہ کر دیا ہے۔اور شکایت پر اپنے پاس تصحیح کے بجائے مجھے مجبور کر رہے ہیں کہ میں باقی کاغذات مثلاً والد کے انتقال کے سرٹیفکیٹ وغیرہ پر بھی نام تبدیل کر وا دوں۔یعنی عروس کی بجائے عروج لکھوا دوں،جبکہ دادی کی قبر اور قبرستان کی پرچی  وغیرہ پر اصل نام ہی درج ہے۔سوال یہ ہے کہ اس طرح مرنے کے بعد کسی کا نام تبدیل کرنا درست ہے؟  مجھے فتویٰ درکار ہے تاکہ نادرا والوں کو دکھایا جا سکے۔نوازش ہو گی۔جزاکم اللہ خیرا

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگر نادرا کو تصحیح میں کوئی واقعی مشکل ہو توانتظامی حرج کے باعث صرف کاغذات میں تبدیلی کرنے میں شرعا کوئی حرج نہیں،بشرطیکہ اس سے کسی قسم کا غلط یا ناجائز مقصد حاصل کرنایا دھوکہ اور فریب دینا مقصود نہ ہو،بلکہ محض دفع حرج مقصود ہواور اگر نادرا اہلکار کوتاہی اورغفلت کی وجہ ایسا کررہے ہیں تو بھی  آپ کے لیے مجبورا ایسا کرنے کی گنجائش ہے۔

حوالہ جات
۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

 ۲۵ ذی الحجہ۱۴۴۳ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / سعید احمد حسن صاحب