021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
وراثت کے حصول کےلیے اپنے کو سرکاری کاغذات میں شیعہ لکھوانا
77365ایمان وعقائدکفریہ کلمات اور کفریہ کاموں کابیان

سوال

ایک مسئلہ پوچھنا تھا کہ ایک شخص نے وراثت حاصل کرنے کے لیے اپنا شجرہ جھوٹا بنوایا ہے اور کاغذات میں شیعہ لکھوایا ہےاور کورٹ میں بھی جھوٹ کہا کہ ہم شیعہ ہیں،تاکہ وہ وراثت کا کیس جیت جائے اور اسے وراثت مل جائے،جبکہ وہ مسلمان ہے اور دوسری طرف سگے چچا وراثت پر قبضہ کر رہے تھے جب کہ چچا دو نمبر قسم کےآدمی ہیں اور چچا نے بھی وراثت پانے کے لیے اپنا شجرہ جھوٹا بنوایا ہے اوراپنے کوشیعہ ظاہر کیا ہےتوکیا ایسے شخص کا نکاح قائم رہیگا؟اور کیا وہ مسلمان رہیگا؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

شیعہ کو چونکہ علی الاطلاق کافر نہیں کہا جاسکتا، بلکہ اس بارے میں  تفصیل کے علاوہ اہل علم میں اختلاف بھی چلا آرہا ہے،لہذا وراثت حاصل کرنے کے لیے اپنےکومحض شیعہ ظاہر کرنے سے ایمان یا نکاح ختم نہیں ہوگا،البتہ چونکہ بعض اہل علم کے نزدیک ایسی صورت میں بھی کفر لازم آتا ہے، لہذا احتیاطا تجدید ایمان ونکاح کرلینا چاہئے۔

حوالہ جات
۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۲۶ ذی الحجہ۱۴۴۳ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / سعید احمد حسن صاحب