021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
بچے کے انتقال کے بعدہونے والی مایوسی،پریشانی اوراداسی کا حل
77410جنازے کےمسائلمردوں اور قبر کے حالات کا بیان

سوال

میرے بچے کا ایک سال پہلے انتقال ہوگیا ہے،آجکل مایوسی اور اداسی ہو رہی ہے،پریشانی ہو رہی ہے کوئی پرابلم نہیں ہے،کوشش کر رہا ہوں کہ میری ذہن سے نکل جائے، لیکن پھر بھی بات نہیں بن رہی کیا کروں؟ اللہ کی رضا میں راضی ہوں ،ڈاکٹر کو دکھایا تھا،ان کی دوائیوں میں نیندہے، ہمارے دین اسلام کی روشنی میں میری رہنمائی فرمائیں،میں آپ کا شکر گزار رہوں گا۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

 ۱۔صبر کرتے رہیں اورتکلیف اور مصیبت پر اجرو ثواب کو سوچا کریں بالخصوص اولاد کی نعمت واپس لی جانے پر اللہ تعالی کی طرف سے خصوصی اجرو ثواب کا مراقبہ کریں اور جب زیادہ پریشانی ہو تو دو رکعت نفل نماز بھی پڑھ لیا کریں ، کیونکہ بعض آثار صحابہ سے ایسا بھی ثابت ہے۔

۲۔ کثرت سے"انا للہ وانا الیہ راجعون" پڑھتے رہیں،اس سے بھی تکلیف وپریشانی میں کمی  آتی ہے۔

۳۔ اللہ تعالی کی ان نعمتوں کو سوچا کریں جو اس نے عطا فرمائی ہیں اور ان سے آپ لطف اندوز ہورہے ہیں، اور ان پر شکر کا بھی مظاہرہ کرتے رہیں، انشاء اللہ تعالی اس سے نعم البدل ملنے کی امید ہے۔

۴۔ تنہائی میں رہنے سے حتی الامکان بچیں اور جائز ہنسی مزاح کریں اور اپنے کو کسی کام میں مصروف رکھیں۔

حوالہ جات
۔۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

یکم محرم۱۴۴۳ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / سعید احمد حسن صاحب