021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
والدہ کا وفات کے بعد اولاد کے دئیے ہوئے زیور واپس کرنے کا کہنا
77661وصیت کا بیانمتفرّق مسائل

سوال

خاتون کو اُن کی اولاد نے زیور اور مختلف چیزیں مختلف موقعوں پر بنوا کر دی تھیں، تو وہ کہا کرتی تھیں کہ میرے انتقال کے بعد جس نے جو چیز بنوا کردی ہے، وہ اُس کو واپس دے دینا۔ والدہ کے اِس طرح کہنے کا کیا حکم ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اپنے انتقال کے بعد اپنی چیز کسی کو دینے کا کہنا وصیت کہلاتا ہے، اور شرعا ورثہ میں سے کسی کے حق میں وصیت معتبر نہیں۔ لہذا والدہ کا اپنے انتقال کے بعد جو چیز جس بیٹے یا بیٹی نے بنا کر دی، اُسے واپس کرنے کے کہنے کا کوئی اعتبار نہیں۔ اِن تمام چیزوں میں وراثت جاری ہوگی۔

حوالہ جات
فی الدر المختار مع رد المحتار: 6/649
"(وشرائطها كون الموصي أهلا للتمليك) فلم تجز من صغير ومجنون ومكاتب إلا إذا أضاف لعتقه، كما سيجيء (وعدم استغراقه بالدين) لتقدمه على الوصية، كما سيجيء (و) كون (الموصى له حيا وقتها) تحقيقا أو تقديرا ليشمل الحمل الموصى له فافهمه؛ فإن به يسقط إيراد الشرنبلالي (و) كونه (غير وارث) وقت الموت (ولا قاتل)."

طارق مسعود

دارالافتاء، جامعۃ الرشید، کراچی

28، محرم الحرام، 1444

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

طارق مسعود

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب