021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
ہبہ والی زمین پر دعوی
77651دعوی گواہی کے مسائلمتفرّق مسائل

سوال

تین بھائی ہیں،ان کا ایک ہی کاروبار ہے،وہ تینوں اس کو سنبھالتے تھے اور ان تینوں کے بیٹے کوئی کاروبار نہیں کرتے تھے،ان میں سے ایک بھائی کے بیٹے کو کسی نے تحفے میں زمین دی،پھر اس نے اس زمین کے ساتھ کچھ زمین اورخریدی اپنے تدریس کے پیسوں سے،بعد ازاں تینوں بھائیوں کی آپس میں تقسیم ہوئی،اب ان میں سے جس بھائی کے بیٹے کو کچھ زمین تحفے میں ملی تھی اور کچھ اس نے تدریس کے پیسوں سے خریدی تھی،اس بھائی کے باقی بیٹوں نے اس ایک پر دعویٰ کیا ہے کہ اس میں ہمارا بھی حصہ ہے(جو کہ اس زمین والے بھائی کی اپنی ہے۔)تو کیا اس زمین میں باقی بھائیوں کاحصہ ہےیا نہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگر وہ تحفہ میں دی گئی زمین صرف اسی بھائی کو غیر مشترکہ طور پرتحفہ میں دی گئی ہوتو ایسی صورت میں دیگر بھائیوں کے لیے اس  بھائی سے زمین میں اپنے حصہ کا مطالبہ بلا جواز ہے۔

حوالہ جات
۔۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

یکم صفر۱۴۴۴ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / سعید احمد حسن صاحب