021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
بیت الخلاءسےآئے ننگے پاؤں کا حکم
77650پاکی کے مسائلنجاستوں اور ان سے پاکی کا بیان

سوال

بچے باتھ روم جاتےہیں4-5،قدم ننگے پاؤں جاتےہیں،پھر جوتا پہنتےہیں،واپسی بھی ایسے ہی آتے ہیں،واشروم سےننگے پاؤں باہر آتےہیں،ہم نے زمین پہ گدا بچھایا ہواہےتو بچے ایسے ہی انہی پیروں کےساتھ آ کر ہمارے کمرے میں بستروں،گدے پر چڑھتے،کھیلتے،ریموٹ ،موبائل ،سؤئچ بورڈ ،دروازوں کو ہاتھ لگاتےہیں تو کیا ہمارے بسترے اور یہ سب چیزیں ناپاک ہو نگی؟ہم نے ادھر ہی نماز پڑھنی ہوتی ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

جب تک واشروم وغیرہ کے ناپاک فرش پرگیلے ہاتھ لگنا،پاؤں سے چلنا یقینی نہ ہو تو ایسی صورت میں ایسےبچوں کےگیلے ہاتھ پاؤں کے لگنے سے کسی چیز کو یقینی طور ناپاک نہیں کہا جاسکتا، البتہ  ایسی صورت میں بچوں کے پاؤں وغیرہ مشکوک ضرور ہیں ،لہذا احتراز کرنا چاہئے ،نماز پڑھنے کےلیےجائےنمازکااہتمام کرناچاہئے۔

حوالہ جات
۔۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

یکم صفر۱۴۴۴ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / سعید احمد حسن صاحب