021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
زندگی میں اولادکےدرمیان جائیدادتقسیم کرنےکی بہترصورت
78338میراث کے مسائلمیراث کے متفرق مسائل

سوال

میں ایک بیوہ خاتون ہوں،میرےنام پرایک مکان ہے،میرےدوبیٹےاورپانچ بیٹیاں ہیں۔میں اپنی زندگی میں اس مکان کی تقسیم اس طرح چاہتی ہوں کہ اپنےبڑےبیٹےکوآدھامکان دےدوں،کیوں کہ اس کی مالی حالت اچھی نہیں ہے،بقیہ ایک بیٹااورپانچ بیٹیاں اس پرراضی بھی ہیں کہ بڑےبھائی کوآدھامکان دےدیاجائے۔

بقیہ آدھامکان فروخت کرکےمیں (بیوہ)اپنےلیےحج کی رقم علیحدہ کرکےباقی رقم ایک بیٹااورپانچ بیٹیوں میں برابر تقسیم کردوں۔آیایہ تقسیم درست ہے؟اگردرست نہیں ہےتواس میں کیاصورت اختیارکی جاسکتی ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہےکہ زندگی میں اولادکےدرمیان جوجائیدادتقسیم کی جاتی ہے،اس کاحکم ھدیہ(یعنی گفٹ) کاہوتاہے، جس کاسب سےبہترطریقہ یہ ہےکہ تمام اولاد(بشمول مردوعورت)کوبرابرحصہ دیاجائے،البتہ اولادمیں سےکسی ایک کو اگرکسی جائزبنیاد(وجہ)پرزیادہ حصہ دیاجائےتوشرعاًاس میں کوئی حرج  نہیں ہے۔

صورت مسؤلہ میں چونکہ بڑابیٹامالی لحاظ سےکمزوربھی ہےاورباقی بھائی،بہن بھی اس  کواضافی حصہ دینےپرراضی ہیں،تو آپ کی تقسیم شرعی اعتبارسےدرست اورجائزہے ،اسی طرح اپنےحج کےلیےرقم علیحدہ کرکےرکھنابھی جائزہے۔

حوالہ جات
حاشية ابن عابدين (4 / 444):
وفي الخانية ولو وهب شيئا لأولاده في الصحة وأراد تفضيل البعض على البعض روى عن أبي حنيفة لا بأس به إذا كان التفضيل لزيادة فضل في الدين وإن كانوا سواء يكره ۔
 وروى المعلى عن أبي يوسف أنه لا بأس به إذا لم يقصد الإضرار وإلا سوى بينهم وعليه الفتوى
 وقال محمد يعطى للذكر ضعف الأنثى۔

      محمدعمربن حسین احمد

  دارالافتا ءجامعۃالرشید کراچی

 یکم جمادی الاولیٰ 1444ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد عمر ولد حسین احمد

مفتیان

محمد حسین خلیل خیل صاحب / سعید احمد حسن صاحب