021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
سم میں ایڈوانس بیلنس لینے کا حکم
79370اجارہ یعنی کرایہ داری اور ملازمت کے احکام و مسائلکرایہ داری کے جدید مسائل

سوال

اگر موبائل میں بیلنس ختم ہو جائے تو کیا ہم کمپنی سے ایڈوانس لون یا بیلنس منگوا سکتے ہیں ۔

برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

موبائل کمپنی ایڈوانس لون کی صورت میں جو رقم صارف کو دیتی ہے وہ اصل میں ادھار کی وجہ سے اپنی سروسز  مہنگی فراہم کرتی ہےیعنی کمپنی جو سروس نقد میں مثلاً 20 روپے میں فراہم کرتی ہے ،وہ ادھار کی وجہ سے 27 میں فراہم کرتی ہے،اس لیے یہ زیادہ رقم کاٹنا سود کے زمرے میں نہیں آتا۔

لہذا ضرورت کی صورت میں لون کی گنجائش ہے،بلاضرورت مناسب نہیں۔

حوالہ جات
البحر الرائق شرح كنز الدقائق ومنحة الخالق وتكملة الطوري (7/ 297)
 وشرطها أن تكون الأجرة والمنفعة معلومتين لأن جهالتهما تفضي إلى المنازعة۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6/ 27)
وتجوز بمثل الأجرة أو بأكثر أو بأقل بما يتغابن فيه الناس لا بما لا يتغابن۔

محمدمصطفیٰ رضا

دارالافتا ءجامعۃالرشید کراچی

17/رجب/1444ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد مصطفیٰ رضا بن رضا خان

مفتیان

محمد حسین خلیل خیل صاحب / سعید احمد حسن صاحب