| 80417 | میراث کے مسائل | میراث کے متفرق مسائل |
سوال
سوال یہ ہے کہ میرے تایا کے انتقال کے بعد میرے والد صاحب کا بھی انتقال ہو گیا ہے تو پوچھنا یہ ہے کہ میرے تایا مرحوم کے ترکے میں سے مجھے حصہ ملے گا کہ نہیں؟ کیوں کہ ان کی وفات کے بعد ہی میرے والد صاحب کا انتقال ہو گیا تھا ، جبکہ میرے والد صاحب نے اپنی حیات میں ہی وراثت سے متعلق دعویٰ دائر کر چکے تھے ، ابھی میرے تایا مرحوم کی دو بہنیں حیات ہیں۔
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
پوچھی گئی صورت میں تایا کے انتقال کے بعد آپ کے والد( عصبہ ہونے کی وجہ سے )میراث میں اپنےحصے کے مستحق تھے، آپ کے والد صاحب کے انتقال کے بعد تایا مرحوم کی میراث میں موجود آپ کے والد صاحب کا حصہ ان(والد صاحب) کے ورثاء میں تقسیم ہوگا۔
حوالہ جات
....
محمد جمال ناصر
دار الافتاء جامعۃ الرشیدکراچی
04/محرم الحرام/1445ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | جمال ناصر بن سید احمد خان | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / سعید احمد حسن صاحب |


