80894 | نکاح کا بیان | ولی اور کفاء ت ) برابری (کا بیان |
سوال
نیک اور صالح رشتہ کے لیے قرآن وحدیث کی روشنی میں کوئی مستند وظائف بتادیں ؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
اچھے اور مناسب رشتہ کے لیے صدقِ دل سے نمازوں کے بعداورتہجد و غروب کے وقت دعا مانگیں،اور صلاۃ الحاجات کا اہتمام کریں، نیز مندرجہ ذیل معمولات میں سے کوئی ایک یا سب اختیار کرسکتے ہیں، تمام مُجرب وظائف ہیں ۔
- ہر نماز بالخصوص فجر اور مغرب کے بعد سات سات مرتبہ سورہ شعراءکی آیت {رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّاتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًا} [الفرقان: 74]
- }رَبِّ إِنِّی لِمَاأَنزَلْتَ إِلَيَّ مِنْ خَيْرٍ فَقِيرٌ{ کا کثرت سے ورد کریں۔
- نمازِ عشاء کے بعد اول وآخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف اوردرمیان میں گیارہ سومرتبہ ’’یاَلَطِیْفُ‘‘ پڑھ کراللہ تعالیٰ سے دعاکرنا بھی مجرب ہے۔
- صبح و شام ایک ایک مرتبہ سورہ واقعہ اور سورہ طارق روزانہ اس مقصد کے لیے پڑھنا بھی مجرب ہے۔
- يَا نَاصرُ يَا عَزِيْزُ يَا مُغْنِيْ يَا صَمَدُ فجر اور مغرب کے بعداللہ تعالیٰ کے ان چار ناموں کو ایک سو گیارہ دفعہ پڑھ لیں اور دعا کا اہتمام کریں ۔
حوالہ جات
.......
عدنان اختر
دارالافتا ءجامعۃالرشید کراچی
۱۵/محرم الحرام/۱۴۴۵
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | عدنان اختر بن محمد پرویز اختر | مفتیان | آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب |