021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
سکندر بادشاہ کی مشہور وصیت کی حقیقت
81157تاریخ،جہاد اور مناقب کا بیانمتفرّق مسائل

سوال

سکندر بادشاہ نے مرنے کے وقت اپنے وزیروں کو یہ وصیت کی تھی جب میں مر جاوں تو میرا دونوں ہاتھ کفن سے باہر نکال دینا تاکہ لوگوں کو یہ بات معلوم ہوجائے کہ اتنا بڑا بادشاہ دنیا سے جاتے وقت اپنے ساتھ  کچھ نہیں لےکے گیا، دنیا سے خالی ہاتھ گیا ہے ۔کیا یہ بات ثابت ہے؟ اور تاریخ کی کتابوں میں موجود ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

یہ بات اگرچہ مشہور ہے اور ثانوی مصادر ومآخذ میں ملتی ہے،لیکن تاریخ کی کسی مستند کتاب میں ہمیں نہیں ملی، البتہ نصیحت اور عبرت کے لیے بطور ایک مثال اس  بات میں کوئی شبہ نہیں کہ ہر بادشاہ ،بلکہ ہر مرنے والا زبان حال سے یہی کہہ کر مرتا ہے۔

حوالہ جات
۔۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۱۳صفر۱۴۴۵ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / سعید احمد حسن صاحب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے