03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
ورثا میں سے بعض کا ترکہ میں موجود مکان خریدنا
81007میراث کے مسائلمیراث کے متفرق مسائل

سوال

سائل کے والد محترم کا انتقال ہوگیا یکم مئی 2007 کو ہوا،انہوں نے اپنے ترکہ میں کئی زمینیں،مکان اور سامان اپنے آبائی علاقے میں چھوڑا،جبکہ ایک سو بیس گز کا ایک مکان کورنگی کراچی میں بھی تھا،ورثا میں ہم پانچ بہن بھائی تھے،یعنی تین بھائی اور دو بہنیں،کئی وجوہات ک سبب گزشتہ سولہ سال سے میراث تقسیم نہیں کی گئی۔

امسال ورثا کی باہمی مشاورت کے نتیجے میں کراچی کے مکان کی تقسیم کی گئی ہے،ورثا میں سے ایک بہن کا گزشتہ سال انتقال ہوگیا اور بوقت وفات  انہوں نے تین بیٹے،تین بیٹیاں اور ایک شوہر ورثا  میں چھوڑے۔

مکان کی تقسیم یوں کی گئی کہ ساٹھ ساٹھ گز کے دو حصے کرکے دو بھائیوں نے رکھ لیا،اندازے سے اس گھر کی قیمت 80 لاکھ روپے مقرر کی گئی،ان دو بھائیوں کے ذمے 20 لاکھ روپے دیگر ورثا کو دینا طے ہوا،اس طور پر کہ ایک بھائی اپنے بھائی کو 20 لاکھ ادا کرے گا اور دوسرا بھائی اپنی دونوں بہنوں کو دس دس لاکھ روپے دے گا۔

یہ فیصلہ تمام ورثا اور مرحومہ بہن کے ورثا کی رضامندی سے ہوا،کیا مذکورہ طریقے سے وراثت کی تقسیم درست ہے؟

کیا اس کے علاوہ دیگر زمین اور جائیداد کی تقسیم بھی اس طریقے سے کی جاسکتی ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

سوال میں ذکر کئے گئے طریقے کے مطابق میراث کی تقسیم درست ہے اور اس کے علاوہ دیگر جائیداد کوبھی مذکورہ طریقے سے تقسیم کرسکتے ہیں۔

حوالہ جات

.......

محمد طارق

دارالافتاءجامعۃالرشید

27/محرم 1445ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد طارق غرفی

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب