| 81009 | میراث کے مسائل | میراث کے متفرق مسائل |
سوال
کیامرحومہ بہن کے حصے کی تمام رقم کسی ایک شخص کے حوالے کی جاسکتی ہے؟ یا ہر وارث کو اس کے حصے کے بقدر ادا کرنا لازم ہوگا؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
اگر مرحومہ بہن کے ورثا میں سے کوئی اس اعتماد کے قابل ہو کہ اگر ساری رقم اسے دی جائے تو وہ امانت و دیانت کے ساتھ ہر ایک کو اس کا حصہ حوالہ کردے گا تو پھر ساری رقم ایسے شخص کے حوالے کی جاسکتی ہے،لیکن اگر ان میں ایسا کوئی قابل اعتماد بندہ نہ ہو تو پھر ہروارث کا حصہ اس کے حوالے کرنا ہوگا۔
حوالہ جات
..........
محمد طارق
دارالافتاءجامعۃالرشید
27/محرم 1445ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد طارق غرفی | مفتیان | آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب |


