021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
لڑکی کے نام اور تصویر کے ساتھ فری لانسنگ اکاؤنٹ بنانے کا حکم
81287جائز و ناجائزامور کا بیانخریدو فروخت اور کمائی کے متفرق مسائل

سوال

میرا ایک دوست ہے جو گزشتہ سال سے ایک لڑکی کے نام اور تصویر سے فری لانسنگ اکاؤنٹ (Freelancing  Account) بنا کر کام کر رہا ہے۔ وہ اپنے گاہک (Clients) سے لڑکی کے طور پر ہی بات چیت (Chat) کرتا ہے۔ یہ سب کرنے سے اس کے پروفائل پر آرڈر بھی زیادہ آتے ہیں۔ کیا ایسا کرنا جائز ہے؟ اور اس سے حاصل شدہ آمدن کا کیا حکم ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

لڑکی کے نام اور تصویر کے ساتھ اکاؤنٹ بنانا جھوٹ، غلط بیانی، دھوکہ دہی اور دیگر کئی خرابیوں کی وجہ سے جائز نہیں۔ نیز اس میں شناخت، گفتگو اور تحریر میں عورتوں کے ساتھ تشبہ بھی پایا جاتا ہے، اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ان مردوں پر لعنت فرمائی ہے جو عورتوں کے ساتھ تشبہ اختیار کرتے ہیں، یعنی اپنے آپ کو عورتوں جیسا بنا کر پیش کرتے ہیں۔ اس لیے اس سے اجتناب لازم اور ضروری ہے۔

 جہاں تک کمائی کا تعلق ہے تو اگر وہ کسی جائز کام کے عوض میں ہوئی ہے اور اس میں دھوکہ دہی یا کوئی اور ناجائز امر کا ارتکاب نہیں کیا گیا تو وہ حرام نہیں۔ لیکن ایسا اکاؤنٹ بنانے اور چلانے سے احتراز لازم ہے۔ ہر شخص کو اپنی اس شناخت کے ساتھ کام کرنا چاہیے جو اللہ تعالیٰ نے اسے دی ہے، رزق دینے والی اور اس میں برکت عطا فرمانے والی ذات اللہ جل جلالہ کی ہے۔  

حوالہ جات
صحيح ابن حبان (12/ 369):
عن عبد الله قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : من غشنا فليس منا، والمكر والخداع في النار.
فيض القدير (6/ 241):
(من غشنا فليس منا) أي ليس على منهاجنا؛ لأن وصف المصطفى صلى الله عليه وآله وسلم وطريقته الزهد في الدنيا والرغبة فيها وعدم الشره والطمع الباعثين علي الغش. (والمكر والخداع في النار) أي صاحبهما يستحق دخولها؛ لأن الداعي إلى ذلك الحرص في الدنیا والشح عليها والرغبة فيها، وذلك يجر إليها.  
صحيح البخاري (7/ 159):
عن ابن عباس رضي الله عنهما قال: لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم المتشبهين من الرجال بالنساء والمتشبهات من النساء بالرجال.
فتح الباري (10/ 332):
قوله "لعن رسول الله صلى الله عليه و سلم المتشبهين"، قال الطبري: المعنى لا يجوز للرجال التشبه بالنساء في اللباس والزينة التي تختص بالنساء، ولا العكس.  قلت: وكذا في الكلام والمشي.
الموسوعة الفقهية الكويتية (31/ 142):
 الخديعة والخدعة : إظهار الإنسان خلاف ما يخفيه.

عبداللہ ولی غفر اللہ لہٗ

  دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

        26/صفر المظفر/1445ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

عبداللہ ولی

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے