03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
میزان بینک میں رقم رکھ کر نفع لینے کاحکم
81861سود اور جوے کے مسائلمختلف بینکوں اور جدید مالیاتی اداروں کے سود سے متعلق مسائل کا بیان

سوال

کیافرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ

میں میزان بینک میں رقم ڈپازٹ کرواناچاہتاہوں،بینک کے مطابق ہرماہ جوپرافٹ بنتاہے اس میں کمی بیشی ہوتی رہتی ہے یعنی کبھی 10پر منتھ کبھی 12پرمنتھ،کبھی 15پرمنتھ اورکبھی 18پرمنتھ  کے حساب سے ڈپازٹ رقم پر پرافٹ دیتے ہیں ،پرافٹ فکس نہیں کرتے ،بینک والوں نے فتوی کی کاپی بھی دی ہے جو ساتھ بھیج رہاہوں۔

ا۔کیا ڈپازٹ رقم پر ہرماہ پرافٹ لینا جائزہے؟

۲۔ یہ منافع سودنہیں بنتا؟

۳۔ کیا یہ منافع ہمارے لیے دنیا وآخرت میں وبال تو نہیں بنے گا؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

 ١)۔ہماری معلومات کے مطابق میزان بینک فی الحال مستند علماء کرام کی نگرانی اور زیرِ مشاورت کام کر رہا ہے،اس لئے موجودہ حالات میں اس میں اکاؤنٹ کھولنا اوراس میں رقم رکھ کر نفع  لینا  درست ہے۔

(۲)۔نہیں،یہ منافع بحالاتِ موجودہ سود نہیں ہے۔

(۳)۔نہیں،وبال نہیں بنےگا،ان شاء اللہ تعالی۔

حوالہ جات

قال الله تعالیٰ:

{أَحَلَّ اللَّهُ الْبَيْعَ وَحَرَّمَ الرِّبَا} [البقرة: 275]

مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح (5/ 1926)

كل قرض جر نفعا فهو ربا.

سیدحکیم شاہ عفی  عنہ

دارالافتاء جامعۃ الرشید

 4/5/1445ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

سید حکیم شاہ

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب