| 82107 | طلاق کے احکام | الفاظ کنایہ سے طلاق کا بیان |
سوال
کیا لفظ تیلاک سے طلاق واقع ہو جائیگی یانہیں؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
اس قسم کےتبدیل شدہ الفاظ سے بھی طلاق ہوجاتی ہے،البتہ اگر یہ الفاظ کہنے سے طلاق نہ دینے کا قصد واردہ ہو توایسی صورت میں قضاءاگرچہ طلاق واقع ہوگی،لیکن دیانۃ طلاق نہیں ہوگی اوراگریہ الفاظ کہنےسےپہلےاپنے طلاق نہ دینے کے ارادے پر کسی کو گواہ بنادیا جائے تو قضاء بھی طلاق واقع نہیں ہوگی۔
حوالہ جات
رد المحتار - (ج 9 / ص 228):
( قوله : وأما الطلاق فيقع بها إلخ ) أي بالألفاظ المصحفة كتلاق وتلاك وطلاك وطلاغ وتلاغ .
قال في البحر : فيقع قضاء ولا يصدق إلا إذا أشهد على ذلك قبل التكلم بأن قال امرأتي تطلب مني الطلاق وأنا لا أطلق فأقول هذا ، ولا فرق بين العالم والجاهل وعليه الفتوى .ا هـ .
نواب الدین
دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی
۲۶جمادی الاولی ۱۴۴۵ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | نواب الدین | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


