| 82133 | جائز و ناجائزامور کا بیان | جائز و ناجائز کے متفرق مسائل |
سوال
میرے شوہر ....... کا ایکسیڈنٹ میں انتقال ہوا ہے۔ ان کی وفات کے بعد شرعی طور پر ان کے گھر والوں میں سے کون کون مصالحتی امور میں بات کرنے کے مجاز ہیں؟ اگر مجھے بچی کے حوالے سے اپنے مرحوم شوہر کے کاغذات، شناختی کارڈ وغیرہ کی ضرورت پڑے تو ان کے گھر والے وہ کاغذات مہیا کرنے کے پابند ہوں گے یا نہیں؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
مصالحتی امور میں ان کے گھر والے جس کو بھی اپنا نمائندہ بنانا چاہیں، یہ ان کی صواب دید ہے، جانبین کو چاہیے کہ بات کرنے کے لیے صلح پسند اور سمجھ دار افراد کا انتخاب کریں۔ اگر بچی کا کوئی کام آپ سے متعلق ہو تو اس میں شوہر کے جن کاغذات کی ضرورت پڑے وہ آپ کو مہیا کرنا ان پر لازم ہے، البتہ کام ہوجانے کے بعد ان کی بہ حفاظت واپسی آپ کی ذمہ داری ہوگی۔
حوالہ جات
۔
عبداللہ ولی غفر اللہ لہٗ
دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی
28/جمادی الاولیٰ/1445ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | عبداللہ ولی | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


