82134 | نکاح کا بیان | محرمات کا بیان |
سوال
میرے شوہر ........ کا ایکسیڈنٹ میں انتقال ہوا ہے۔ ان کی وفات کے بعد میرے لیے ان کے گھر کے مرد حضرات کی کیا حیثیت ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
سسر کے علاوہ ان کے گھر کے تمام مرد آپ کے لیے غیر محرم ہیں جن سے پردہ کرنا ضروری ہے۔
حوالہ جات
فتاوى قاضيخان (1/ 177):
باب في المحرمات:حرمة النكاح على نوعين: مؤبدة وغير مؤبدة، فالمؤبدة تثبت بالنسب وبالرضاع والصهرية…………… أما المحرمات بالعقد فمنكوحة الأب والجد من قبل الأب أو الأم وإن علا ومنكوحة الابن وابن الابن وابن البنت وإن سفل…… الخ
عبداللہ ولی غفر اللہ لہٗ
دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی
28/جمادی الاولیٰ/1445ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | عبداللہ ولی | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |