03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
قضاء نمازمیں تسبیحات میں کمی کرنا
82931نماز کا بیانقضاء نمازوں کا بیان

سوال

 مفتیان کرام میرا مسئلہ یہ ہے کہ میری زمہ پانچ سالوں کی قضا نمازیں ہے تو اتنی زیادہ نمازیں ادا کرنا مشکل ہے تو میرا یہ ارادہ ہے کہ مثلاً عشاء کی نماز قضا کر رہا ہوں تو رکوع کی تسبیحات ایک مرتبہ اور سجدہ کی تسبیحات بھی ایک مرتبہ آخری دو رکعتوں میں سورۃ الفاتحہ کو ترک کر کے ایک تسبیح کے مقدار کے برابر کھڑا ہو کر رکوع کیا جائے اور آخری قائدے میں التحیات پڑھ کر سلام پھیرا جائے تو ایسا کرنا شرعاً جائز ہے یا نہیں

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

قضانمازیں زیادہ ہوں تومذکورہ طریقہ اختیارکیاجاسکتاہے،فرض کی آخری دورکعتوں میں کم ازکم تین تسبیحات کی مقدار کے برابرکھڑےہوں۔

حوالہ جات

فی رد المحتار (ج 4 / ص 92):

( قوله وسكوت قدرها ) أي قدر ثلاث تسبيحات ( قوله وفي النهاية قدر تسبيحة ) قال شيخنا : وهو أليق بالأصول حلية : أي لأن ركن القيام يحصل بها لما مر أن الركنية تتعلق بالأدنى۔

محمد اویس

دارالافتاء جامعة الرشید کراچی

   ۲۳/رجب ۱۴۴۵ ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد اویس صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب