021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
بغیرمحرم کے عمرہ کاسفرکرنا
82922جائز و ناجائزامور کا بیانجائز و ناجائز کے متفرق مسائل

سوال

میری عمر52سال ہے،لیکن میں شکل وصورت کے اعتبارسے 35سال کی لگتی ہوں،میں گروپ میں عمرہ اداکرناچاہتی ہوں بغیرمحرم کے،کیامیرے لئے بغیرمحرم کے عمرہ کی کوئی گنجائش ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

عورت کے لئے شرعی مسافت کی بقدر(سواستتر کلومیٹر)یااس سے زیادہ مسافت والاسفربغیرمحرم اورشوہرکے کرناجائزنہیں، رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا : اللہ تعالی اور آخرت کے دن پر ایمان رکھنے والی عورت کے لیے یہ بات جائز نہیں ہے کہ وہ تین راتوں کی مسافت کے بقدر سفر  کرے، مگر یہ کہ اس کے ساتھ اس کا محرم ہو،اس لئے صورت مسؤلہ میں آپ کے لئے بغیرمحرم کے عمرہ کے سفرپرجاناجائزنہیں ہے۔

حوالہ جات
سنن أبي داود للسجستاني (ج 2 / ص 74):
عن ابن عمر عن النبى -صلى الله عليه وسلم- قال: « لا تسافر المرأة ثلاثا إلا ومعها ذو محرم ».

محمد اویس

دارالافتاء جامعة الرشید کراچی

   ۲۳/رجب ۱۴۴۵ ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد اویس صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے