03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
کفریہ جملہ کافیصلہ کون کرے؟
83829ایمان وعقائدکفریہ کلمات اور کفریہ کاموں کابیان

سوال

 میں نے کفریہ کلمات کے بارے میں جب سے پڑھا ہے میں پریشان ہوں، مجھے اپنے گھر میں ہر اس شخص کے جملے یاد آگئے جو کفریہ تھے، دو ماہ پہلے میرے بھائی نے کفریہ جملہ کہا تھا، جس سے مجھے لگتا ہےوہ اسلام سے خارج ہوگیا اور اس کا نکاح بھی ٹوٹ گیا، اور میرے سب بہن بھائی(جو کہ شادی شدہ ہیں) اسے مسلمان ہی سمجھتے ہیں حالانکہ انہیں معلوم ہے کہ اس نے ایسے الفاظ کہے ہیں، تو وہ ایک کافر کو مسلمان سمجھنے کی وجہ سے کافر ہوگئے اور ان کے بھی نکاح ٹوٹ گئے، میری والدہ کی تین چار سال پہلے کی ایک بات مجھے یاد آگئی جو کہ کفریہ تھی، ان کا نکاح بھی گیا، اور میں جو ہر نماز کے بعد ان سب کے لیے دعائے مغفرت کرتا رہتا ہوں تو کیا کافروں کے لیے دعائے مغفرت کرنے کی وجہ سے میں بھی کافر ہوگیا اور میرا بھی نکاح ٹوٹ گیا، جبکہ مجھے پورا یقین ہے کہ انہوں نے تجدید ایمان(یعنی اس کے بعد توبہ کرنا اور کلمہ پڑھنا) تجدید نکاح نہیں کیا ہوگا، کیونکہ انہیں معلوم نہیں کہ اس طرح انسان کافر ہوجاتا ہے اور نکاح بھی ختم ہوجاتا ہے، اور انہیں معلوم بھی نہیں کہ تجدید نکاح کسے کہتے ہیں؟ میرے گھر والے نماز بھی پڑھتے ہیں، قرآن بھی پڑھتے ہیں، لیکن ان باتوں سے ناواقف ہیں،میں بہت پریشان ہوں۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

کس جملہ کامعنی کفریہ ہے یہ ایک حساس مسئلہ ہے،اس کافیصلہ دین کےماہرعلماء کرسکتے ہیں، اس لئے آپ خود کسی بھی جملہ کافیصلہ نہ کریں اورنہ ہی کسی پرکوئی حکم لگائیں،اگرواقعی گھرکے افرادمیں سے کسی کی زبان سے کوئی خطرناک جملہ نکل جاتاہے تووہ جملہ لکھ کراس کاحکم معلوم کرلیں، اس سے پہلے کوئی فیصلہ نہ کریں،خود ہی فیصلہ کرناشروع کردیں گے توپریشان ہوجائیں گے۔

حوالہ جات

۔۔۔

محمد اویس

دارالافتاء جامعة الرشید کراچی

 ۱۱/ذی قعدہ ۱۴۴۵ ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد اویس صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب