83927 | اجارہ یعنی کرایہ داری اور ملازمت کے احکام و مسائل | دلال اور ایجنٹ کے احکام |
سوال
بندہ کا دوسرا سوال یہ ہے کہ ایک فرم ہے جس میں لوگ USAکے نام سے اپنی فیس بک آئی ڈی بناتے ہیں،پھر مارکیٹ وغیرہ سے لوگ پروڈکٹ کے بارے میں رابطہ کرتے ہیں،،ہم اس سے ڈیل کرتے ہیں،ہم جو فیس بک آئی ڈی بناتے ہیں وہ کسی انگریز کے نام سے بناتے ہیں۔ اس کا کیا حکم ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
کال سینٹر والے اپنے آپ کو اسی ملک کا ظاہر کرتے ہیں جس ملک میں کمپنی ہوتی ہے، اور اپنا نام بھی انہی ملکوں کے رہائشیوں کی طرح بتاتے ہیں ؛ اس طرح بظاہر اعتماد حاصل کرنے کے لیے کیا جاتاہے ، بہر حال یہ دھوکہ دہی اور غلط بیانی ہے،اس سے بچنا لازم ہے
حوالہ جات
سید نوید اللہ
دارالافتاء،جامعۃ الرشید
19/ذیقعدہ1445ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | سید نوید اللہ | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |